Friday, April 26, 2024

پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کیخلاف فیکا نے رکاوٹ ڈالنا شروع کردی

پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کیخلاف فیکا نے رکاوٹ ڈالنا شروع کردی
January 10, 2017

لاہور (92نیوز) غیرملکی کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا غیرملکی کھلاڑیوں کو لاہور میں پی ایس ایل کے میچ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ۔ فیکا کا کہنا ہے پاکستان میں سکیورٹی اب بھی مسئلہ ہے۔ کھلاڑی پاکستان نہ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اب بھی بڑامسئلہ ہے اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

ایف آئی سی اے کے پاس کسی کھلاڑی کو کسی ملک میں کھیلنے سے روکنے کا اختیارنہیں لیکن اس نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش ضرور کردی ہے۔ اس سے پہلے نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔