Thursday, May 2, 2024

فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز یو کے کی ٹیم کا دورہ پاکستان

فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز یو کے کی ٹیم کا دورہ پاکستان
December 15, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز یو کے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر ڈونلڈ کی سربراہی میں ٹیم کا کلینکل ایگزامینیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایم آر سی پی پیسز کلینیکل امتحانات پاک ایمرٹس ملٹری اسپتال راولپنڈی میں ہوئے۔ 3 روزہ امتحانات میں 45 امیدواروں نے حصہ لیا۔ برطانوی ٹیم نے سرجن جنرل پاک فوج اور رائل کالج یوکے معاہدے کے تحت دورہ کیا۔

ڈاکٹر ڈونلڈ نے کہا ایم آر سی پی کے امتحان 36 ممالک میں منعقد ہوتے ہیں۔  ہر سال 100 مقامات پر 25000 سے زائد ڈاکٹرز امتحانات دیتے ہیں۔ پاکستان میں امتحانات کے انعقاد سے ڈاکٹروں کو سہولت ملی ہے۔