Thursday, March 28, 2024

فیڈرل بورڈ نے میٹرک ایس ایس سی پارٹ 2 کا رزلٹ جاری کر دیا

فیڈرل بورڈ نے میٹرک ایس ایس سی پارٹ 2 کا رزلٹ جاری کر دیا
July 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک ایس ایس سی پارٹ 2 کا رزلٹ جاری کر دیا۔ لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج کے مطابق ایس ایس سی 2 میں کل 89443 طلبا نے امتحانات  میں حصہ لیا  جس میں 74829 طلبا پاس ہوئے۔ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن عروج کرن نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن حرم فاطمہ،  علینہ اسلم، اور عریفہ ستار نے 1085 نمبر لے کر حاصل کی۔ سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن ماز امجد، مریم ارشاد اور حوریہ فاطمہ نے 1084 نمبر لے کر حاصل کی۔ تیسری پوزشین محمد یحیحی  نے ایک ہزار سترہ نمبر حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں بھی لڑکیاں ایک بار پھر بازی لے گی ۔ آرٹس گروپ میں سمیا عادل نے  ایک ہزار 26 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عاطف اللہ نے ایک ہزار چوبیس نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا۔