Friday, April 26, 2024

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
July 30, 2019
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پی پی اے نے نیپرا کوبجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ، سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 29.19 اور کوئلے سے 15.49فیصد بجلی پیدا ہوئی۔