Friday, April 26, 2024

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا فی یونٹ ایک روپے چھ پیسے مہنگا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا فی یونٹ ایک روپے چھ پیسے مہنگا
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی بم گرا دیا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے چھ پیسے مہنگا ہو گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں ‏اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے ‏بلوں ‏‏‏پر ہو گا۔

نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق اکتوبرکے لیے 29 پیسے ‏اور نومبر کے لیے 76 پیسے فی ‏یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کے نرخوں ‏میں اضافے سے صارفین پر 8 ‏ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا ‏اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم ‏کار کمپنیوں ‏کے صارفین پر ہو گا۔ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والا لائف ‏لائن صارفین بھی اضافے ‏سے مستثنیٰ ہوں گے۔