Thursday, March 28, 2024

فیوریس7 چوتھے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست، مال کوپ ٹو دوسرے اور ایج آف اڈالین تیسرے نمبر پر براجمان

فیوریس7 چوتھے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست، مال کوپ ٹو دوسرے اور ایج آف اڈالین تیسرے نمبر پر براجمان
April 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن فلم فیوریس سیون کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جیمز وین کی ڈائریکشن  میں بننے والی ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم فیوریس سیون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے سب کو پچھاڑ دیا۔ ایکشن فلم اب تک امریکا میں بتیس کروڑ جبکہ پوری دنیا میں ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم مال کوپ ٹو کا باکس آفس پر دوسرا نمبر ہے۔ فلم نے ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ مال کوپ ٹو امریکا سے چار کروڑ انتالیس لاکھ جبکہ پوری دنیا سے چار کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ڈرامہ رومانس فلم ایج آف اڈالین ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔