Thursday, May 9, 2024

فیلن شیروک ورلڈ ڈارٹس چیمپئن شپ میں مرد کھلاڑی کو شکست دینے والی پہلی خاتون

فیلن شیروک ورلڈ ڈارٹس چیمپئن شپ میں مرد کھلاڑی کو شکست دینے والی پہلی خاتون
December 18, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش ویمن ڈارٹس پلیئر فیلن شیروک  نے تاریخ رقم کر دی ، فیلن شیروک  ورلڈ   ڈارٹس چیمپئن شپ میں مرد کھلاڑی کو شکست دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انگلینڈ میں ڈارٹس  چیمپئن شپ  کے مقابلے جاری  ہیں ، ایونٹ میں انگلش خاتون کھلاڑی  نے مرد کھلاڑی کو مات دے کر تاریخ قائم کر دی ۔ [caption id="attachment_257386" align="alignnone" width="500"]فیلن شیروک ورلڈ ڈارٹس چیمپئن شپ مرد کھلاڑی لندن ‏ ‏92 نیوز فیلن شیروک نے مرد کھلاڑی کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی[/caption] فیلن شیروک نے اپنے ہم وطن ٹیڈ ایوٹس کو تین دو سے شکست دی اور ایونٹ میں مرد کھلاڑی کو شکست دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔