Thursday, May 2, 2024

فیفاورلڈکپ،انگلینڈ نے پاناما کو شکست دیدی

فیفاورلڈکپ،انگلینڈ نے پاناما کو شکست دیدی
June 24, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں انگلینڈ نے پاناما کو  ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے ہیری کین نے گولز کی ہیٹرک کی۔ انگلش ٹیم نے میچ کے آغازسے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور  حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھا،پہلے ہاف میں پانچ گول داغ کر میچ میں  پوزیشن مستحکم بنا لی ۔ دوسرے ہاف میں بھی انگلینڈ نے پیش قدمی جاری رکھی اور باسٹھ ویں منٹ میں ہیری کین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی ۔ پاناما کی ٹیم نے 78ویں منٹ میں گول کیا،انگلش ٹیم نے میچ میں چھ،ایک سے کامیابی سمیٹ کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔