Saturday, May 18, 2024

فیفاورلڈکپ میں 6لاکھ سے زائد غیرملکی فین آئی ڈی کے ذریعے روس داخل ہوئے

فیفاورلڈکپ میں 6لاکھ سے زائد غیرملکی فین آئی ڈی کے ذریعے روس داخل ہوئے
August 6, 2018
ماسکو( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018کے دوران 6لاکھ سے زائد غیر ملکی فین آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے روس میں داخل ہوئے ،پرستاروں کی سب سے بڑی تعداد چین ، امریکہ اور میکسیکو سے آئی۔ روس کی فیڈرل سکیورٹی بارڈر سروس  فیفا ولڈ کپ ریکھنے کیلئے روس آنیوالوں کے اعدادوشمار جاری کریے،جن کے مطابق چین ، امریکہ اور میکسیکو سے سب سے زیادہ شائقین فٹ بال  فیفا ورلڈ کپ کیلئے روس آئے ۔ رپورٹ کے مطابق  چین سے  53ہزار سے زائدافراد روس فٹبال میچیز دیکھنے آئے ،اس ہی طرح امریکہ سے46ہزار، میکسیکو سے41ہزار، ارجنٹائن سے 31ہزار، برازیل سے 27ہزار سے زائد جبکہ جرمنی اور انگلینڈ سے25ہزار، کولمبیا سے23ہزار،پیرو اور فرانس سے 20ہزار اور کروشیا سے 18ہزار سے زائد افراد فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے روس آئے۔ روس میں آنے والوں کیلئے سب سے اہم مقامات ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ تھے ۔80فیصد غیرملکی ماسکو کے ائیرپورٹس دمادیدوا، وینوکوو اور شیریمتیوجبکہ سینٹ پیٹرزبرگ کے پُلکواائیرپورٹ سے روس میں داخل ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فین آئی ڈی رکھنے والوں کیلئے روس میں ویزافری داخلہ پر دستخط کر دیے ہیں جس کے مطابق تمام فین آئی ڈی ہولڈر 31 دسمبر2018تک روس میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکیں گے۔