Wednesday, May 8, 2024

فیفاورلڈکپ جیتنے کے بعد فرانس کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

فیفاورلڈکپ جیتنے کے بعد فرانس کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
July 16, 2018
پیرس ( 92 نیوز ) فٹبال کے عالمی ٹورنامنٹ کے بعد فاتح  فرانس  کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی ، جہاں ائیرپورٹ سے لے کر شانزے لیزے تک ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فیفا ورلڈ کی فاتح فرانسیسی ٹیم کو لینے جانے والا طیارہ فرانس کے ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو ملک میں جشن کا سماں تھا، فاتح ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لئے پورا ملک ائیر پورٹ  سے لے کر شانزے لیزے تک سڑکوں پر امڈ آیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے سڑکوں پر نکل آئی اور  اپنی فٹ بال ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عوام کی اکثریت نے قومی ٹیم کی شرٹس پہن رکھی تھیں،ٹیم کو جہازوں کی سلامی دی گئی۔ شانزے لیزے پر لاکھوں افراد اپنی ٹیم کے منتظر تھے ٹیم کے پہنچنے پر آتش بازی کا بھی شاندار مثاہرہ دیکھنے میں آیا ۔ فرانسیسی صدر نے قومی فٹ بال ٹیم کو شاندار فتح پر ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ ” Legion of honour ”دینے کا اعلان کیا ۔