Tuesday, May 7, 2024

فیفاورلڈکپ 2018 کی اختتامی تقریب،شوبز ستاروں نے چارچاند لگادیئے

فیفاورلڈکپ 2018 کی اختتامی تقریب،شوبز ستاروں نے چارچاند لگادیئے
July 16, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈکپ 2018کی اختتامی تقریب  میں شوبز ستاروں نے ایونٹ کو مزید چار چاند لگا دیے،شائقین شوبز اسٹارز کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے،فائنل سے پہلے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کروائی گئی۔ فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا تو اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص جھوم اٹھا ،تقریب کا آغاز فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ سے کیا گیا۔ نکی جیم نے آواز کا جادو جگایا تو اسٹیڈیم میں ہر طرف رنگ بکھیر گئے، ایرا ایسترافی اور ویل اسمتھ نے بھی سر بکھیرے ۔روسی فنکارہ ایڈا گیری فولینا نے بھی آواز کا جادو جگایا ، فائنل سے پہلے فائنل کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کروائی گئی۔