Sunday, May 19, 2024

فیفاورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

فیفاورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
July 17, 2018
کروشیا ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ  پرستان بھی خوشی سے جھومتے رہے ، فٹبال دیوانوں کی جانب سے خوب شور شرابا دیکھنے کو ملا۔ کروشیا کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ  کا فائنل تو  ہار گئی لیکن لاکھوں دل جیت  لئے  ،  میگا ایونٹ  میں پہلی بار فیصلہ کن معرکہ کھیلنے والی کروشین ٹیم وطن واپس پہنچی تو والہانہ استقبال کیا گیا ۔ زیگرب میں فٹبال دیوانوں کا  خوب  شور شرابہ دیکھنے کو ملادوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کروشین ٹیم کو چیمپئنز کی طرح ویلکم کیا گیا ۔ مداحوں کا   جوش و خروش  قابل دید تھا، دیوانے اپنے ہیروز کو ایک نظر دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔کپتان سمیت کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو یہاں پر آئے ہزاروں افراد کی خوشی دیدنی تھی کروشیا کی ٹیم ایونٹ میں سیمی فائنل مرحلے تک ناقابل شکست رہی   اور  ارجنٹائن ،ڈنمارک ،روس  اور انگلینڈ جیسی  مضبوط ٹیموں کو شکست کا مزہ چکھایا۔