Friday, April 19, 2024

فیفاورلڈ کپ ، سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیدی

فیفاورلڈ کپ ، سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیدی
July 3, 2018
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈکپ 2018 کے اہم میچ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو شکست  دے کر ایونٹ سے باہر نکال دیا ۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے ، سوئیڈن کی ٹیم انتہائی محنت کے بعد ایک گول کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ سوئٹزر لینڈ نے  مقابلہ برابر کرنے کیلئے  جاں توڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا ۔ سوئیڈن کی جانب سے واحد گول ایمیل فورز برگ نے کیا ،سویڈن نے کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔