Friday, April 26, 2024

فیفاورلڈ کپ ، روس نے اسپین کو واپسی کا ٹکٹ تھمادیا

فیفاورلڈ کپ ، روس نے اسپین کو واپسی کا ٹکٹ تھمادیا
July 1, 2018
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ2018کے زبردست مقابلے جاری ہیں ، پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اسپین کو  چار تین سے شکست دے دی ، میزبان ٹیم نے 1970کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی  حاصل  کی  ۔ سنسنی سے بھرپور میچ میں روس اور اسپین میں  گھمسان کی جنگ ہوئی ، مقررہ وقت میں  دونوں ٹیموں کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا  ، کھیل کے بارہویں منٹ میں روس کے سرگی اگنا شیچ نے گیند کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا ۔ اکتالیسویں منٹ میں رشین اسٹار فٹبالر آرٹیم ڈیوبا نے  گول داغ کر میچ برابر کر دیا ،  دوسرے ہاف  میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی ،،اضافی وقت  میں بھی  میچ ایک ایک سے برابر رہا ۔ دلچسپ مقابلے کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا،روس کے گول کیپر ایگور نے دو پنالٹی ککس روک کر ٹیم کو 48 سال بعد  کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔