Wednesday, May 8, 2024

فیفا ہاؤس پر اشفاق گروپ کا قبضہ، فیفا کی پی ایف ایف کو تحریری وارننگ

فیفا ہاؤس پر اشفاق گروپ کا قبضہ، فیفا کی پی ایف ایف کو تحریری وارننگ
March 30, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں اختلافات، فیفا ہاؤس پر اشفاق گروپ کے قبضے کے بعد فیفا حرکت میں آگئی۔

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تحریری وارننگ دیدی گئی، اشفاق گروپ کو بدھ رات آٹھ بجے تک فیفا ہاؤس خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

فیفا ہاؤس نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کرنے پر پاکستان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی۔ حکم عدولی کی صورت میں فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔