Thursday, March 28, 2024

فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارکوس کیٹنر عہدے سے برطرف

فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارکوس کیٹنر عہدے سے برطرف
May 24, 2016
زیورخ(ویب ڈیسک)کرپشن اسکینڈلوں سے دوچار فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل  مارکوس کیٹنر کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق فیفاکی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکوس کیٹنر کی برطرفی کا فیصلہ  ان کیخلاف ادارے کی اندرونی تحقیقات کے بعدگورننگ باڈی  نے کیا کیونکہ  اندرونی تحقیقات کے دوران وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے اور بے ضابطگی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا اس حوالے سے مزید کوئی بیان نہیں دے گا تاہم ان کیخلاف تحقیقات کرنے والوں سے مکمل تعاون کیا جائیگاکیٹنر کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے  پینتالیس سالہ کیٹنر جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کی دوہری شہریت  رکھتے ہیں وہ دوہزار تین میں فیفا کے ڈائریکٹر فنانس بھرتی ہوئے اور چار سال پہلے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل بنے جبکہ پچھلے سال ستمبر میں جیروم والک کی برطرفی پر قائم مقام سیکرٹری جنرل تھے۔