Friday, March 29, 2024

فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ میں بائرن میونخ کی ال اہلی کلب کو مات

فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ میں بائرن میونخ کی ال اہلی کلب کو مات
February 9, 2021

میونخ (92 نیوز) فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ میں بائرن میونخ نے مصر کے ال اہلی کلب کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں بائرن میونخ کا مقابلہ 11 فروری کو میکسیکو کے کلب ٹائیگرس سے ہو گا، اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور سیلٹا ویگو میں میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ میں بائرن میونخ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سیمی فائنل میں بائرن نے مصر کے کلب ال اہلی کو دو صفر سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں جرمن کلب میچ پر ہاوی رہا، 17 ویں منٹ میں رابرٹ لیوونڈسکی نے گول کر کے بائرن کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں مصری کلب نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 85 ویں منٹ میں لیوونڈسکی نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا، فائنل میں بائرن میونخ کا مقابلہ 11 فروری کو میکسیکو کے کلب ٹائیگرس سے ہو گا۔

اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور سیلٹا ویگو میں میچ دو دو گول سے برابر رہا، میڈرڈ کی طرف سے دونوں گول لوئیس سوریز نے کیے، ویگو کے لورینزو اور فاکنوڈو نے ایک ایک گول کیا۔