Friday, April 19, 2024

فیفا ویمنز ورلڈ کپ : فرانس اور برازیل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

فیفا ویمنز ورلڈ کپ : فرانس اور برازیل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
June 10, 2015
اوٹاوا(سپورٹس ڈیسک)فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہےچوتھے روز برازیل اور فرانس نے اپنےاپنے میچز جیت لیےجبکہ جنوبی امریکی حریفوں کولمبیا اور میکسیکو کا مقابلہ برابر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے روز گروپ ای میں طاقتور برازیل نے تو کمزور جنوبی کوریا کو بہ آسانی دو صفر سے زیر کر لیا  تاہم سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ گروپ ایف میں دو جنوبی امریکی حریفوں میکسیکو اور کولمبیا کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں میکسیکو کی ٹیم حاوی رہی اور چھتیسویں منٹ میں  پیریز کے گول کی بدولت کولمبیا پر برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے ہاف میں کولمبیا کا پلہ بھاری رہا اور اس نے  میچ ختم ہونے سے آٹھ منٹ قبل مونٹایا کے گول کی  مدد سے مقابلہ برابر کر لیا۔