Friday, April 26, 2024

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا
July 9, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا ۔ فائنل فور اسٹیج کے پہلے معرکے میں بیلجیئم اور فرانس  کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔ بیلجیئم   ٹیم نے اسٹار کھلاڑی  ہیزارڈاور لوکاکو سے امیدیں باندھ لیں ،گریز مین فرانس  کا اہم ہتھیار ہوں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں کل بیلجیئم کی ٹیم فرانس سے ٹکرائے گی ۔ دونوں ٹیمیں  رات گیارہ بجے ان ایکشن ہوں گی۔بیلجیئم کے  اسٹار کھلاڑی ہیزارڈ اور لوکاکو  کسی بھی وقت میچ کا پانسہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب فرانس نے  اِن فارم گرائزمین سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ 14 جولائی ،جب کہ فیصلہ کن معرکہ 15 جولائی کو ہو گا۔