Saturday, April 27, 2024

فیفا ورلڈکپ ، کولمبیا اور جاپان اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں

فیفا ورلڈکپ ، کولمبیا اور جاپان اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں
June 29, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ۔ گروپ ایچ میں کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ کل کھیلے گئے پہلے مقابلے میں کولمبیا  نے سینیگال  کے کیخلاف  ایک صفر سے میدان مارا۔ جاپان کی ٹیم  پولینڈ سے ایک صفر سے ہارنے کے باوجود پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔ تیونس نے پاناما کیخلاف دو ایک سے کامیابی سمیٹی۔ بیلجیئم  کی ٹیم نے جیت کا تسلسل برقرار رکھا اور انگلینڈ کیخلاف بھی ایک صفر سے کامیاب ہوئی۔