Thursday, March 28, 2024

فیفا ورلڈکپ ، آسٹریلیا اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

فیفا ورلڈکپ ، آسٹریلیا اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
June 26, 2018
ماسکو (92 نیوز)  فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی میدان سجے گا اور چار میچز کھیلے جائیں گے۔  آسٹریلیا اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو ڈنمارک اور فرانس کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔ آئس لینڈ کی ٹیم کو کروشیا کا چیلنج درپیش ہو گا ،نائیجیریا اور ارجنٹائن کی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑیں گی ۔ فرنچ ٹیم پہلےہی اگلے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا چکی ہے ، ڈنمارک کی ٹیم میچ برابر کرنے کی صورت میں بھی اگلے مرحلے میں رسائی پا لے گی۔ میسی کی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔