Sunday, May 5, 2024

فیفا ورلڈکپ 2018کافاتح کون،جنگ چھڑنے میں تین دن باقی

فیفا ورلڈکپ 2018کافاتح کون،جنگ چھڑنے میں تین دن باقی
July 12, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی پر حکمرانی کی جنگ چھڑنے میں صرف تین دن باقی رہ گئے، فائنل میں کروشیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسری پوزیشن کا میچ14 جولائی کو بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، اسٹار کھلاڑی ماڈرک پہلی بار کروشیا کو ٹائٹل جتوانے کے لئے پرعزم ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں،فرانس کے اسٹار کھلاڑی  گریزمین  مرکز نگا ہ ہوں گےتوکروشیا کے  ماڈرک  بھی  اپنی ٹیم کو پہلی بار ٹائٹل جیتوانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ فائنل سے قبل تیسری  پوزیشن  کے لیے بھی میدان لگے گا ،انگلینڈ کی ٹیم 14 جولائی کو بیلجیئم سے ٹکرائے گی ۔ سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کیخلاف ایک صفر سے میدان  مارا تھا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھی  ایکشن اور تھرل  دیکھنے کو ملا جس میں کروشیا نے ایکسٹرا ٹائم میں انگلینڈ کیخلاف دو ایک سے کامیابی سمیٹی تھی ۔