Saturday, April 20, 2024

فرانس کروشیا کو ہرا کر دوسری مرتبہ فیفاورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

فرانس کروشیا کو ہرا کر دوسری مرتبہ فیفاورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
July 15, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ2018کا ٹائٹل فرانس نے اپنے نام کر لیا،فرنچ ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں دلچسپ مقابلے کے بعد  کروشیا کو شکست دی،فرانس نے دوسری بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا اعزا حاصل کیا۔فیصلہ کن معرکے  میں فرانس نے کروشیاکو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ کھیل کے آغاز میں  ہی دونوں ٹیموں  نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے ،میچ کےاٹھارہویں منٹ میں کروشیا کے ماریو مینڈزوچ کے اون گول نے  فرانس کی  فتح کی بنیاد رکھ دی ۔ کھیل کے 28ویں منٹ میں کروشیا نے کم بیک کرتے ہوئے گول داغ کر میچ برابر کر دیا ۔ چند  ہی منٹ  بعد فرانس کے گریز مین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر فرانس کو  ایک بار پھر برتری دلا دی۔دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے کروشیا پردباؤ رکھا اوردو گول  کر کے فتح کا اسکور چار دو کر دیا۔ فرانس کی جانب سے گریزمین ،امباپے اور پالپوگبا نے ایک ایک گول اسکور کیا،فرانس نے دوسری بار ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔فرانس کےصدرعمانویل میکخواں نے گراؤنڈ میں پہنچ کر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی ۔