Friday, March 29, 2024

فیفا ورلڈ کپ ، یوروگوئے کی ٹیم روس سے، سعودی عرب کی ٹیم مصر سے ٹکرائے گی

فیفا ورلڈ کپ ، یوروگوئے کی ٹیم روس سے، سعودی عرب کی ٹیم مصر سے ٹکرائے گی
June 25, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈکپ  میں آج بھی ایک ٹیم کا سفر تمام ہو گا۔ ایونٹ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ یوروگوئے کی ٹیم روس سے ،سعودی عرب کی ٹیم مصر سے ،مراکش کی ٹیم اسپین سے ،پرتگال کی ٹیم ایران سے ٹکرائے گی۔ پہلے میچ میں یوروگوئے اور روس کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا ،دونوں ٹیموں نے دو، دو میچز کھیلے اور فتح پائی۔ دوسرے معرکے میں سعودی عرب اور مصر کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی، دونوں ہی ٹیمیں دو دو میچز ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ تیسرے میچ میں اسپین اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ مراکش کی ٹیم کا بھی ایونٹ میں سفر تمام ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پرتگا ل کی ٹیم  ایران کے مد مقابل ہو گی ۔ جیتنے والی ٹیم  اگلے مرحلے میں جائے گی ، ہارنے والی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گی۔ کل کھیلے گئے پہلے میچ میں  انگلینڈ نے پاناما کیخلاف چھ ایک سے فتح کا جھنڈا گاڑا۔ گروپ ایچ میں جاپان اور سینیگال کا میچ دو دو گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ کولمبیا کی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دکھاتےہوئے تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔