Friday, March 29, 2024

فیفا ورلڈ کپ کا بخار کینگرو پر بھی سوار

فیفا ورلڈ کپ کا بخار  کینگرو پر بھی سوار
June 25, 2018
سڈنی ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا بخار کینگروپر بھی  سوارہو گیا،  آسٹریلیا میں کینگرو نے  فٹبال میچ کے دوران دھواں دھارانٹری  دی ،  پہلے توپنالٹی ککس روک کر خوب رنگ جمایا ،بعد میں گراؤنڈ سے جانے سے ہی انکار کر دیا۔ آسٹریلیا میں  فٹبال میچ کے دوران  گراؤنڈ سے باہر بیٹھے کینگرو کو جوش آیا تو  فٹبال کھیلنے گراؤنڈ میں آن پہنچا۔ کینگرو نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،پنالٹی ککس روک کر خوب رنگ جمایا ، میچ کا دوسرا ہاف شروع ہونے لگا تو کینگرو نے گراؤنڈ سے جانے سے ہی انکا ر کردیا،فٹبال کا دیوانہ   پہلے تو کسی کی ایک نہ مانا۔ بعد میں سیکورٹی اہلکاروں  نے کینگرو کو گراؤنڈ سے باہر نکالا گیا تو کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملا۔