Thursday, April 18, 2024

فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں میں سے 16 کا سفر ختم

فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں میں سے 16 کا سفر ختم
June 29, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ  میں 32 ٹیمیں ان ایکشن ہوئٰیں جن میں سے 16 کا سفر ختم ہو گیا۔  دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔ گروپ اے میں یوروگوئے اور میزبان روس نے اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔ گروپ بی میں اسپین اور پرتگال کی ٹیموں نے راؤنڈ سکٹسیں میں رسائی پائی۔ گروپ سی میں فرانس اور ڈنمارک کی ٹیموں نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔  گروپ ڈی میں جیت کا قرعہ ارجنٹائن اور کروشیا کے نام نکلا۔ گروپ ای میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ دوسرے راؤنڈ میں جانے میں کامیاب رہے ۔ گروپ ایف میں سویڈن اور میکسیکو دوسرے راؤنڈ میں پہنچے۔ گروپ جی میں  بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں آئے۔ گروپ ایچ میں کولمبیا اور جاپان  کی ٹیموں  نے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے ۔ پری کوارٹر فائنلز کا آغاز کل سے ہو گا۔ پہلے میچ میں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں قسمت آزمائیں گی۔ دوسرے مقابلے میں یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔