Thursday, March 28, 2024

فیفا ورلڈ کپ ، فرانس نے یورو گوئے کو 0-2 سے شکست دی

فیفا ورلڈ کپ ، فرانس نے یورو گوئے کو 0-2 سے شکست دی
July 7, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈکپ2018 میں فرانس نے  سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس نے کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کو دو صفر سے شکست  دے دی۔ فٹبال ورلڈ کپ2018کا رنگا  رنگ میلہ روس میں جاری ہے۔ فرانس کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور فرنچ ٹیم کے سٹرائیکر  رافیل وارین نے 41 ویں منٹ میں  گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانس کا راج برقرار رہا اور یوروگوئے کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا۔ 61 ویں منٹ میں فرانس کے  اینٹونی گریز مین نے گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی جو اختتامی وقت تک برقرار رہی۔ فرانس نے دو صفر سے فتح سمیٹ کر چھٹی بار  فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔