Thursday, April 18, 2024

فیفا ورلڈ کپ، فرانس اور بیلجیئم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں

فیفا ورلڈ کپ، فرانس اور بیلجیئم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں
July 9, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں اب تک ایونٹ میں نا قابل شکست ہیں ۔ فرانس کی ٹیم نے   آسٹریلیا ،پیرو ،ارجنٹائن ،یوروگوئے کیخلاف میدان مارا  تو بیلجیئم  نے   پاناما ،تیونس اور انگلینڈ،جاپان اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ برازیل کو واپسی کا ٹکٹ تھمایا ۔ فیفا ورلٖڈ کپ ،  فرانس اور بیلجیئم کا ایونٹ میں  اب تک کا سفر شاندار رہا ۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کارکردگی  دکھاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی پائی۔ فرانس  کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے ۔ فرنچ ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کیخلاف دو ایک سے میدان مارا۔ دوسرے معرکے میں پیرو کیخلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹی ۔ تیسرا میچ ڈنمارک کیخلاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فرانس نے راؤنڈ 16 میں ارجنٹائن کے خواب چکنا چور کیئے۔ کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کی مضبوط ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ تھمایا۔ دوسری جانب  بیلجیئم کی ٹیم بھی اب تک مسلسل جیت کے ٹریک پر گامزن ہے ۔ بیلجیئن ٹیم نے پہلے مرحلے میں  پاناما ،تیونس اور انگلینڈ کیخلاف فتح کا جھنڈا گاڑا۔ راؤنڈ 16 میں  بیلجیئم نے جاپان کی امیدوں پر پانی پھیرا۔ کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ برازیل  کو دھول چٹائی۔