Friday, April 19, 2024

فیفا ورلڈ کپ، بڑی ٹیموں کے بعد بڑے پلیئرز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے

فیفا ورلڈ کپ، بڑی ٹیموں کے بعد بڑے پلیئرز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے
July 2, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے بعد  بڑے پلیئرز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ نہ تو میسی نے کچھ کر دکھایا نہ ہی رونالڈو کچھ کر پائے ۔ اسپین کے راموس ،جرمنی کے ملر ،اوزل بھی  فلاپ ہو گئے ۔ عالمی کپ شروع ہوا تو ہر زبان پر محمد صلاح کا نام تھا مگر مصر کے اسٹرائیکر اپنی ٹیم کو اگلے راونڈ تک بھی نہ پہنچا پائے۔ روس میں جرمنی کے مُلر اور اووزل کی دھوم تھی۔ جرمن ٹیم کا 80سال میں پہلی بار گروپ اسٹیج میں ہی سفر تمام ہوا۔ کل بھی ایونٹ میں اپ سیٹ ہوا ۔ 2010 کی چیمپئن اسپین کی ٹیم روس سے مات کھا گئی ۔ رشیئن ٹیم نے 52 سال بعد  کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔ انگلش کپتان ہیری کین پانچ گولز کے ساتھ اب تو ٹاپ گول اسکورر ہیں۔