Friday, April 19, 2024

فیفا ورلڈ کپ 2018 ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

فیفا ورلڈ کپ 2018 ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا
July 6, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج  سے ہو گا۔ پہلے ناک آؤٹ میچ میں یوروگوئے کا مقابلہ فرانس جبکہ برازیل اور بیلجئیم کے درمیان ٹاکرا ہو گا۔ یوروگوئے کے کپتان ڈیگو گوڈن اور سوریز کسی وقت بھی میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب اسٹار فٹبالر نے پری کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن کیخلاف 2 گول اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بیلجئیم کی ٹیم کا انحصار رومیلو لاکاکو اور ایڈن ہیزرڈپر ہو گا جبکہ برازیل کی جانب سے نیمار اور مارسیلو ٹائف ٹائم دے سکتے ہیں۔ ادھر روس میں فٹبال پر حکمرانی کی جنگ اور تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ 15 جولائی کو ہو جائے گا۔ ٹیم مقابلے اپنی جگہ لیکن زیادہ گول کرنے اور گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتنے کی دوڑ بھی تیز ہو گئی ہے۔ ابھی تک انگلش کپتان ہیری کین 6 گولز کے ساتھ ایوارڈ کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بیلجئیم کے رومیلو لوکاکو ہیں جنہوں نے 4 بار گیند کو جال میں پھینک کر گولڈن بوٹ کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا۔ ایونٹ سے آؤٹ پرتگالی ٹیم کے کپتان اور دنیائے فٹبال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بھی 4 ہی گول ہیں۔