Thursday, April 25, 2024

فیفا ورلڈ کپ 2018 ، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوںگی

فیفا ورلڈ کپ 2018 ،  بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوںگی
July 14, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ2018 میں تیسری پوزیشن کے لئے بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ گروپ اسٹیج کے میچ میں بیلجئیم نے انگلش ٹیم کو ایک صفر سے  شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم ہار کا بدلہ  چکانے کے لیے پر امید ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری کین اہم ہتھیار ہوں گے اور بیلجئیم  کے اسٹار فٹبالر لوکاکو انگلش ٹیم کے لیے درد سر ثابت ہو سکتے ہیں۔ فائنل  فور مرحلے میں فرانس نے بیلجئیم کے فائنل کھیلنے خواب کو چکنا چور کیا جبکہ کروشیا نے انگلینڈ کے ارمان خاک میں ملائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔