Thursday, March 28, 2024

فیفا نے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 48 کرنے کی منظوری دیدی

فیفا نے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 48 کرنے کی منظوری دیدی
January 11, 2017

زیورخ (ویب ڈیسک) فٹ بال شائقین کے لئے اچھی خبر آ گئی۔ فیفا نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد اڑتالیس کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا نے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد اڑتالیس کرنے کی منظوری دے دی۔ دو ہزار چھبیس سے میگاایونٹ میں بتیس کی بجائے اڑتالیس ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

فیفا کونسل نےاس بارےمیں فیڈریشن کے صدر کی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی۔ نیا فارمیٹ تین، تین ٹیموں کے سولہ گروپس پر مشتمل ہوگا۔ بتیس روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر اسی میچ کھیلے جائیں گے۔ ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے سےیورپ سمیت افریقا، ایشیا اور امریکی ممالک کی زیادہ ٹیموں کو نمائندگی کا موقع ملے گا۔