Friday, April 26, 2024

فیفا نے ورلڈ کپ 2026کی میزبانی کیلئے بولی ملتوی کردی

فیفا نے ورلڈ کپ 2026کی میزبانی کیلئے بولی ملتوی کردی
June 10, 2015
زیورخ(سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس  کی میزبانی کے لئے  بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ فیفا میں کرپشن سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے باعث کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس  کی میزبانی کے لئے  بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ فیفا میں کرپشن کے الزامات منظر عام پر آنے کے باعث کیا گیا ہے۔ دو ہزار چھبیس کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ آئندہ سال مئی میں ہونا تھا لیکن فیفا میں کرپشن  کےمعاملات سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار بائیس کے ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان بھی تبدیل کر دیئے جائیں۔ سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اگر الزامات ثابت ہوگئے تو 2018میں روس اور 2022میں ہونے والے ورلڈ کپ کی قطر سے میزبانی چھن جائیگی ۔ دونوں ملک  میزبانی  کے لیے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں، دوسری فیفا اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیئے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں۔