Sunday, May 19, 2024

فیفا نے 2021 کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

فیفا نے 2021 کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
November 23, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فیفا نے 2021 کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ فیفا کے مطابق فاتح کھلاڑی کا اعلان 17 جنوری 2022 کو آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹائن کے لیونل میسی، فرانس کے کلیان مباپے، برازیل کے نیمار اور مصر کے محمد صلاح شامل ہیں۔ فرانس کے کریم بینزما، بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ ،اٹلی کے جارگینہو ، فرانس کے این گولو کانتے ، پولینڈ کے رابرٹ لیونڈسکی بھی بہترین کھلاڑی کی نامزگیوں کا حصہ بن گئے۔