Tuesday, April 23, 2024

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ: انگولا، نائیجیریا اور برازیل کی فتوحات

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ: انگولا، نائیجیریا اور برازیل کی فتوحات
October 30, 2019
برازیلیہ ( 92 نیوز) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، نائیجیریا اور برازیل نے فتوحات حاصل کرلیں جبکہ آسٹریلیا اور ہنگری کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں انگولا نے حریف کینیڈا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے ہر اکر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں میزبان برازیل کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی انڈر 17 ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0 گول سے مات دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی، اس فتح کے بعد میزبان ٹیم گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ گروپ بی کے ایک مقابلے میں نائیجیریا نے ایکواڈور کو سخت مقابلے کے بعد3-2 گول سے ہرا دیا یہ نائیجیریا کی میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے، گروپ بی کے ایک اور میچ آسٹریلیا اور ہنگری کے درمیان کھیلا گیا جو 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔