Wednesday, April 24, 2024

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ، انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی کی فتوحات

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ، انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی کی فتوحات
October 31, 2019
برازیلیہ (92 نیوز) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی کی فتوحات جبکہ امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانس کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ فرانس کی اپنے گروپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سینیگال کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا، اس کامیابی کے بعد سینیگال کی ٹیم اپنے گروپ ڈی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔ گروپ سی کے تیسرے میچ میں چلی کی ٹیم نے ہیٹی کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے پچھاڑ دیا جبکہ گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں امریکا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔