Thursday, March 28, 2024

فیض آباد آپریشن اور تشدد کے بعد اہلسنت تنظیموں کے ملک بھر میں دھرنے جاری

فیض آباد آپریشن اور تشدد کے بعد اہلسنت تنظیموں کے ملک بھر میں دھرنے جاری
November 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن اور تشدد کے بعد ملک بھر میں اہلسنت تنظیمیں بپھر گئیں، مختلف شہروں میں دھرنے جاری، اور سڑکیں بلاک کر دی گئیں ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فیض آباد دھرنے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کے خلاف ملک بھر میں تحریک لبیک یارسولﷺ اور دیگر اہلسنت تنظیمات کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، گوجرانوالہ میں چندآقلعہ بائی پاس پر دھرنا جاری ہے، چکوال میں تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بائی پاس چوک میں دھرنا جاری ہے۔

عمرکوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کر دی گئی ہے۔ ،پنڈ داد نخان میں احتجاجی دھرنے کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کو دورہ بھی منسوخ کرنا پڑ گیا، احمدپور شرقیہ میں احتجاجی دھرنا پل عباسیہ نیشنل ہائی وے سے چوک منیر شہید منتقل ہوگیا، جس کے بعد نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

گوجرخان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد دھرنا دیئے بیٹھی ہے، شرکا نے ناشتہ بھی جی ٹی روڈ پر ہی کیا، ادھر پنڈی بھٹیاں میں مظاہرین جاں بحق ہونے والے کارکن کی لاش ایم ٹو موٹروے پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔