Friday, April 26, 2024

فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 33برس بیت گئے

فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 33برس بیت گئے
November 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) مرزا اسد اللہ غالب اور علامہ محمد اقبالؒ کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے ۔
،تصور جاناں سے زندان تک یہ فیض کا سفر ہے۔ نور جہاں کی مدھر آواز میں گایا جانے والا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ فیض احمد فیض کی ہی شاعری کا شاہکار ہے ۔
فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کی آمیزش سے اردو شاعری میں ایک نئی جمالیاتی شان پیدا کی ۔ان کے سیاسی خیالات آفاقی سوچ کےحامل تھے ۔
نقش فریادی، دست صبا، زندان نامہ، دست تہ سنگ ، شام شہر یاراں اور میرے دل میرے مسافر فیض کے نادر مجموعے ہیں ۔ سارے سخن ہمارے اور نسخہ ہائے وفا ان کی کلیات ہیں ۔
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 کو لاہور میں جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔ حکومت کی جانب سے ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔