Friday, April 26, 2024

فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا دسویں روز بھی جاری

فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا دسویں روز بھی جاری
November 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے آخری وارننگ اور کریک ڈاﺅن کے پیش نظر شرکاء بھی چوکس اور محتاط ہیں۔ قائدین نے کہا کہ جب تک وفاقی وزیر زاہد حامد کو بر طرف نہیں کیا جاتا وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومت نے تشدد کی راہ اپنائی تو حالات کی ذمہ دار وہ خود ہو گی۔
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ دھرنے کے مقام سے ایک کلومیٹر دور ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔