Saturday, April 20, 2024

فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا 16 ویں روز بھی جاری

فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا 16 ویں روز بھی جاری
November 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا سولہویں روز بھی عزم واستقامت کے ساتھ جاری ہے۔ مذاکرات کے 6 دور مکمل ہو چکے ہیں لیکن حکومت وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں کر رہی۔
پیر آف گولڑہ شریف نے علامہ خادم حسین رضوی ، افضل قادری اور مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔ پیر آف گولڑہ شریف نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔
تحریک لبیک پاکستان ڈٹ گئی ہے کہ اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں سردی کے ڈیرے ہیں لیکن دھرنے کے شرکاء کو موسمی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کی زبان پر لبیک یا رسول اللہ کے نعرے اور دل میں ختم نبوت کے تحفظ کا پکا ارادہ ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا اجلاس بھی طلب کیا تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ حکومت وزیر قانون زاہد حامد کی بر طرفی پر لچک دکھانے کو بالکل تیار نہیں ۔