Thursday, April 25, 2024

ختم نبوت کے متوالوں کا فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

ختم نبوت کے متوالوں کا فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا 14ویں روز بھی جاری
November 19, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) فیض آباد میں ختم نبوت کے متوالوں کا دھرنا 14ویں روز بھی جاری رہا ۔ حکومت نے وزیرقانون زاہد حامد کو ہٹانے سے انکار کر دیا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا۔
حکومت اپنی ضد پراوردھرنا قائدین وزیرقانون کے استعفے کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں ۔مذاکرات کے دور پردور ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ۔ تحریک لبیک کی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس میں مصالحتی کمیٹی اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔
سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرسید غلام نظام الدین جامی نے حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مصالحت کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے فیض آباد میں جاری دھرنے میں بھی شرکت کی۔
دوسری طرف وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنےکے شرکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ۔حکومت نے ہر سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔ دھرنا ختم نہ ہوا تو آپریشن آخری آپشن ہوگا۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا ہے۔ جس میں ختم نبوت پر قوم کو متحد رکھنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائےگا۔