Sunday, September 8, 2024

فیصلے کے خلاف اپیل کرنا نوازشریف کا حق ہے: آئینی ماہرین  

فیصلے کے خلاف اپیل کرنا نوازشریف کا حق ہے: آئینی ماہرین  
August 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نوازشریف نے اپنی نااہلی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ۔ ماہرین قوانین کا کہنا ہے کہ  اپیل کرنا نوازشریف کا حق ہے تاہم نظر ثانی کی اپیل کم ہی کامیاب ہوتی ہیں ۔ کوئی اہم قانونی غلطی کو نظرثانی میں ثابت کرنا  پڑتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کرنا نوازشریف کا حق ہے لیکن عام طور پر 100 میں سے 99 مسترد ہی ہوتی ہیں۔

نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کے بارے میں جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کہنا ہے کہ نظرثانی مسترد ہونے کے بعد دوسرا کوئی راستہ نہیں رہتا ، فیصلہ فائنل ہو جاتا ہے۔

 جبکہ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اپیل کی کوئی پرویژن نہیں، بنچ تبدیل نہیں ہو گا۔کوئی اہم قانونی غلطی کو نظرثانی میں ثابت  کرنا پڑتا ہے۔

 جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ سول قوانین میں طریقہ کار یہی ہے جس نے فیصلہ سنایا ہونظرثانی بھی انہی کے پاس ہوتی ہے  جبکہ بیرسٹر علی  ظفر نے کہا کہ نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے پر سیاسی بیان دے رہے ہیں اُنہیں جھوٹ بولنے اور حقائق چھپانے پر نااہل کیا گیا ۔