Sunday, September 8, 2024

فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ہمارا گراف آسمان پر ہو گا : جہانگیر ترین

فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ہمارا گراف آسمان پر ہو گا : جہانگیر ترین
August 26, 2015
ملتان (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ حق میں آیا تو تحریک انصاف کا مورال آسمان تک جا پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملتان پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ حق میں ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کا گراف آسمانوں تک جا پہنچے گا، فتح سچ کی ہوگی۔ تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔