Monday, September 16, 2024

فیصلہ آنے کے بعد مخالفین قلابازیاں لگا رہے ہیں:خواجہ سعد رفیق

فیصلہ آنے کے بعد مخالفین قلابازیاں لگا رہے ہیں:خواجہ سعد رفیق
April 24, 2017
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  پاناما فیصلہ آنے سے پہلےتمام فریقین متفق تھے کہ فیصلہ جو بھی آئےگا اسے قبول کریں گےلیکن اب مخالفین قلابازیاں لگا رہے ہیں اور متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب میں خواجہ سعد رفیق  نے مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائےوفاقی وزیر  ریلوے نے کہا کہ مخالفین وزیر اعظم نواز شریف کی دشمنی میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ معزز ججز کے فیصلے کو متنازع بنانا چاہتے ہیں اور اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر رہے ہیں۔ خواجہ سعدرفیق نےکہا کہ ہم نے بولنا شروع کیا تو مخالفین کی زبانیں بند کروا دیں گے۔ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان  کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر تنقید  کرنے سے پہلے کے پی کے میں جا کر کام کرو۔ پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری بھی ہمراہ تھے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی ہے 2018 کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کر دے گی۔