Friday, April 26, 2024

فیصل واڈا نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

فیصل واڈا نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا
June 27, 2015
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ ایم کیوایم نے بی بی سی پر ہرجانہ نہ کرکے الزامات مان لئے۔ ان کے اپنے لوگوں نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے بی بی سی پر ہرجانہ نہ کرکے الزامات مان لئے ہیں، متحدہ کو بین کیا جائے۔ ایم کیوایم کے رہنما طارق میر کے منظرعام پر آنے والے لندن پولیس کو دیئے بیان پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیوایم کے اپنے لوگوں نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے، متحدہ میڈیا ٹرائل کا کہہ کر اپنے جرم سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔ فیصل واڈا نے کہا کہ وفاقی حکومت کب تک سیاسی مصلحتوں کا سہارا لے گی، ایم کیوایم کو کالعدم قراردے کر مقدمہ درج کیا جائے۔ وزارت داخلہ سے ایم کیوایم کو بین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔