Tuesday, May 21, 2024

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست،عدالت کا تیاری کیساتھ پیش ہونیکا حکم

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست،عدالت کا تیاری کیساتھ پیش  ہونیکا حکم
January 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں  وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ،   عدالت نے  درخواست گزار وکیل کو کیس مزید تیار کر کے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مامون الرشید نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی  ۔ درخواست  میں وفاق اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا  اور ٹاک شو سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے گئے  ، کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف  سے غداری کی ،:میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو فیصل واوڈا گیٹ کیس کا سامنا نہ ہوتا۔ درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے ،  لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کو  نااہل قرار دینے کا حکم دے۔