Wednesday, April 24, 2024

فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے درخواست پر سماعت ، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹسز جاری

فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے درخواست پر سماعت ، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹسز جاری
February 13, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست  پر سماعت ہوئی ، عدالت عالیہ نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان ودیگر کو نوٹس جاری  کر دیے ۔عدالت نے فیصل واوڈا و دیگر سے 12 مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔ دوران سماعت درخواست گزار نے استدعا کی کہ حتمی فیصلے تک فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کر دی جائے  جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ  اس بارے میں فیصلہ فریقین کو سننے کے بعد کیا جائے گا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ  فیصل واوڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی،  معاملہ عدالت میں آنے پر فیصل واوڈا نے خاموشی سے امریکہ شہریت چھوڑنے کی درخواست دی،  شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصل واوڈا الیکشن کے وقت دوہری شہریت رکھتے تھے۔ درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا کو نااہل قرار اور مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔