Thursday, March 28, 2024

فیصل واوڈا کی طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد

فیصل واوڈا کی طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد
February 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ایسی کیا مجبوری تھی جو فیصل واوڈا نہیں آئے۔ ہر ادارے کا اپنا احترام ہوتا ہے۔ ممبر بلوچستان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کو کچھ سمجھتے ہی نہیں۔

فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن نے موکل کے ذاتی حیثیت میں طلبی کے حکم کو واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کمیشن اپنے دائرہ اختیار اور درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے۔ الیکشن کمیشن ڈیڑھ سال بعد نااہلی درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا۔

ممبر پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ سماعت کا اختیار نہیں؟ بہتر ہوگا اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں۔ خوامخواہ کیس کو لٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ صاف صاف بتائیں فیصل واوڈا کیوں نہیں آئے؟فیصل واووڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اس کو عزت دیں۔

الیکشن کمیشن نے 4 درخواستوں میں سے ایک درخواست عدم پیروی پر خارج کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔