Wednesday, April 24, 2024

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق صدر مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق صدر مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد
October 4, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق صدر مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے این اے 249 سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا تھا۔ فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق استدعا کی تھی ،جیسےعدالت نے دونوں جانب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آج مسترد کر دیا۔ فیصل واوڈا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی شخصیت ہی جعلی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔ شہباز شریف اور ان کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں۔ مولانا کے لیے اڈیالہ میں بھی مشینیں لگوائی ہیں اور اسلام آباد میں بھی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس 116 سے اور پی ایس 128 میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا۔