Sunday, September 8, 2024

فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف سپریم کور ٹ میں اپیل دائر کر دی

فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف سپریم کور ٹ میں اپیل دائر کر دی
September 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری۔ہوئی ۔اس منظوری میں ۔پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے آرٹیکل 185کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔ہائیکورٹ کے فل بنچ نے اپنے فیصلے میں مکمل حقائق کو مد نظر نہیں رکھا۔۔بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق پر مبنی مالی گوشوارے ظاہرنہیں کئے۔بیرون ملک شہریت اور اقامہ چھپایا۔وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔۔

درخواست گزار فیصل میر نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے13ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں بیگم کلثوم نواز ،الیکشن کمیشن ،ریٹرننگ افسر اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔